2 ستمبر، 2012، 8:37 AM

شام کے خلاف القاعدہ کے ساتھ امریکی – سعودی ساز باز

شام کے خلاف القاعدہ کے ساتھ امریکی – سعودی ساز باز

مہر نیوز/2 ستمبر2012ء: ایک عرب سائٹ کے مطابق امریکہ اورسعودی عرب یمن میں القاعدہ دہشت گرد گروپ کو شام کے خلاف لڑنے کے لئے آمادہ کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النہرین سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ اورسعودی عرب یمن میں القاعدہ دہشت گرد گروپ کو شام کے خلاف لڑنے کے لئے آمادہ کررہے ہیں۔

ساٹ کے مطابق یمن میں  القاعدہ کے سابق رہنما طارق الفضلی نے کہاہے کہ امریکہ اور سعودی  عرب یمن میں القاعدہ کےافراد کو شامی حکومت کے ساتھ لڑنے کے لئے شام منتقل کرنے کے منصوبہ پر عمل کررہے ہیں سائٹ کے مطابق امریکہ اور سعودی عرب  جنوب یمن کے صوبہ ابین کے شہر  زنگبار اور جعار سے القاعدہ دہشت گردوں کو شام بھیجنے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔اس نے کہا کہ زنگبار اور جعار شہروں سے القاعدہ کے افراد کی اچانک عقب نشینی  امریکہ اور سعودی عرب کےاسی منصوبہ سے متعلق ہے۔

News ID 1686510

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha